کراچی (نیوز ڈیسک)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے ہیں۔ سعودی کلب النصر سے 400ملین ڈالر کا معاہدہ ارب پتی فہرست میں لے آیا۔ بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ان کی مجموعی دولت 1.4 ارب ڈالر(393ارب روپے 68 کروڑ) تک پہنچ چکی ہے۔ رونالڈو نے النصر کلب کے ساتھ جون میں 400 ملین ڈالر سے زائد کا نیا معاہدہ کیا، جس نے ان کی دولت کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اپنے کیرئیر کے آخری مراحل میں بھی وہ کھیل اور اشتہاری معاہدوں سے غیر معمولی کمائی کر رہے ہیں۔ ان کے دیرینہ حریف لیونل میسی کی آمدن اس وقت پیچھے ہے، تاہم ان کے مستقبل کے کلب شیئر معاہدے سے دونوں کی مالی حیثیت دوبارہ برابر ہونے کے امکانات ہیں۔