• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کی قطری وزیرِاعظم سے معافی نامے میں وائٹ ہاؤس کے کردار کی تردید

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے قطری وزیرِ اعظم سے معافی نامے کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے کردار کی تردید کردی۔ یوشلم پوسٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر نے بدھ کو امریکی جریدے Politico کی اس رپورٹ کو ’’جعلی خبر‘‘ قرار دے کر مسترد کردیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وائٹ ہاؤس نے قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کو نیتن یاہو کی جانب سے دی گئی معافی کا متن تحریر کیا تھا۔ یہ معافی 29 ستمبر کو ہونے والی ایک سہ فریقی فون کال کے دوران پیش کی گئی تھی۔ نیتن یاہو کے دفتر نے وضاحت دی کہ ’’یہ خبر بالکل غلط ہے۔ وزیرِ اعظم کا بیان اُن کی اپنی پیشہ ور ٹیم کے مشورے سے تیار کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید