کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،ورلڈ بینک کی شرح نمو میں کمی کی رپورٹ اور حکمراں اتحاد میں کشیدگی کی خبروں سے فروخت کا دباؤ برقرار، کے ایس ای100انڈیکس میں 907 پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 66ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی، 61.36فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 109ارب 89 کروڑ 89لاکھ روپے کم ہو گئی تاہم کاروباری حجم میں 0.66فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو مارکیٹ میں مالیاتی اداروں کی خریداری سےٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعدانڈیکس میں 774پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم بعد ازاں ورلڈ بینک کی رپورٹ میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی کی خبر اور سیاسی بے یقینی کے باعث فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس سے انڈیکس میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 907.00 پوائنٹس کی کمی سے 166173.75پوائنٹس سے کم ہو کر 165266.75پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس 332.09پوائنٹس کی کمی سے 51149.07پوائنٹس سے کم ہو کر 50816.98 پوائنٹس ہو گیا۔