• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پناہ گزین سے نوبل انعام تک، عمر یاغی نے سائنس کو برابری کی قوت قرار دیدیا

اسٹاک ہوم (اے ایف پی) فلسطینی پناہ گزینوں کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے نوبل انعام یافتہ کیمیا دان عمر یاغی نے بدھ کے روز سائنس کو برابری پیدا کرنے والی قوت قرار دیتے ہوئے اسے خراجِ تحسین پیش کیا۔ عمریاغی کا کہنا تھاہم بارہ لوگ چھوٹے سے کمرے میں رہتے تھے، مویشی بھی ہمارے ساتھ ہوتے تھے۔گھر بجلی اور پانی سے محروم تھا، والد نے چھٹی جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی ،والدہ ناخواندہ تھیں۔ مواقع ہی اصل طاقت ،سائنس نے مجھے نوبل تک پہنچایا۔یاغی، جو اردنی نژاد امریکی ہیں، نے جاپان کے سوسومو کیٹاگاوا اور برطانیہ میں پیدا ہونے والے رچرڈ روبسن کے ساتھ مل کر 2025 کا نوبل انعامِ کیمیا حاصل کیا۔ انہیں یہ اعزاز دھاتوں اور نامیاتی ڈھانچوں (Metal-Organic Frameworks - MOFs) پر ان کی انقلابی دریافتوں پر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید