اڈھاکا (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے دورِ حکومت میں جبری گمشدگیوں میں مبینہ کردار پر دو درجن فوجی افسران کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھاعدلیہ طاقت یا عہدہ نہیں دیکھتی، قانون سب کیلئے برابر ہے۔ جن لوگوں نے عوام کی پروا نہیں کی،تنخواہیں لیں، وردی پہنی، مگر آئین توڑا اب وہ احتساب کا سامنا کر رہے ہیں ۔تحقیقات کمیشن نے 15سالہ حسینہ کے اقتدار کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مبینہ طور پر انجام پانے والی 250سے زائد جبری گمشدگیوں کے واقعات کی تصدیق کی ہے، جب کہ کل شکایات کی تعداد تقریباً 1700 ہے۔شیخ حسینہ، جو 77 سال کی ہیں، اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ انہیں بنگلہ دیش کی بین الاقوامی جرائم ٹربیونل (آئی سی ٹی) میں زیرِ سماعت جبری گمشدگی کے مقدمات میں شریکِ ملزم نامزد کیا گیا ہے۔