کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی میں تقرری کے منتظر گریڈ 19کے افسرجنید اللہ خان کو سینیئر ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز تعینات کر دیا گیا واضح رہےڈی جی کی پوسٹ کو میئر کراچی نے ختم کر دیا ہےاب انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ایم سی کا سربراہ سینئر ڈائریکٹر ہو گا جنید اللہ خان نے بدھ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا وہ اس سے پہلے ڈی جی پارک بھی تعنات رہ چکے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میئر صاحب نے شہر کی بہتری کے لئے جو ٹاسک دیاہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے سڑکوں کی مرمت کا کام وقت مقررہ پر پورا کریں گے شہر میں تبدیلی نظر آئے گی۔