کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت،برکی ون کنویں سےیومیہ15لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ( پی پی ایل ) کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں بتایا گیا ہے کوٹری بلاک میں واقع بارکی ون کنوئیں میں کھدائی کاعمل21جولائی25میں شروع ہوا۔ کنوئیں کی کھدائی 3ہزار 392فٹ گہری کی گئی اور ہائیڈرو کاربن امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ کنوئیں میں کمپلیشن انٹیگریٹی ٹیسٹ کے دوران 1.5 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس ذخائر ملے، کنوئیں سے حاصل گیس کے بہاؤ کو بہتر کرنے کیلئے ایسڈ اسٹیومولیشن کا عمل سرانجام دیا۔خط کے مطابق کنوئیں سے حاصل گیس کا بہا بڑھ کر یومیہ 5.5 ملین مکعب فٹ تک پہنچ گیا، کنوئیں سے حاصل گیس کا بہا 460 پانڈ فی مربع انچ سے زیادہ ہے۔