• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکمل بھارتی جغرافیہ پاک فوج کی دسترس سے دور نہیں، سید محمد علی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا ہے کہ مکمل بھارتی جغرافیہ پاک فوج کی دسترس سے دور نہیں ، جس وقت اور جس ماحول میں یہ کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی ہے وہ کافی اہمیت کی حامل ہے تین پہلو کور کمانڈرز کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں اس وقت جو حالات ہیں بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف ہر ممکن فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی جس کا مقصد صرف اور صرف دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طو رپر پاکستان سے ختم کرنا ہوگا ۔ وہ جیو نیوز پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے ۔ سید محمد علی کا کہنا تھا کہ اس میں اہم ترین موضوع جو حالیہ بیانات ہیں بھارت کی جانب سے جو سیاسی اور فوجی قیادت کی جانب سے دیئے گئے اس کا ایک واضح جواب پاک فوج کے اعلیٰ ترین فورم کی جانب سے دیا گیا ہے کہ پاک فوج مکمل تیار ہے اور اس دفعہ اگر پھر بھارت نے کوئی ناپاک جسارت یا جارحیت کی تو اس کا انتہائی عبرتناک جواب دیا جائے گا جو مکمل بھارتی جغرافیہ ہے وہ پاک فوج کی دسترس سے دور نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید