پیرس(رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانسیسی صدر میکرون نے اپوزیشن کے استعفے دینے کے مطالبہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے بجٹ اور قانون سازی پرزور دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ میں ایک با پھر اسمبلی تحلیل کر دوں گا آج، 8اکتوبر 2025کو فرانس میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدر ایمانوئل میکرون پر استعفیٰ دینے یا قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے 26 روزہ وزارت کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صدر ایمانوئل میکرون نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے انہیں 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے تاکہ وہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر کے بحران کا حل تلاش کریں۔ لیکورنو نے کہا ہے کہ بجٹ پر اتفاق رائے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جس سے قبل از وقت انتخابات کا خطرہ کم ہوا ہے۔