کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت، السیسی نے ٹرمپ کو دستخطی تقریب میں مدعو کرلیا۔ مصری صدر کا کہنا تھا بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، ٹرمپ کی جنگ ختم کرنے کی مخلصانہ کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں امن معاہدہ طے پا گیا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دستخطی تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔ شرم الشیخ میں جاری مذاکرات میں مصر، قطر، ترکی، امریکا اور اسرائیل کے وفود شریک ہیں۔ السیسی نے کہا کہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ٹرمپ کی جنگ ختم کرنے کی مخلصانہ کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ موقع کو غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جائے۔