• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک فیز ٹو کا باضابطہ آغاز، زراعت، صنعت، آئی ٹی اور عوامی روابط کلیدی شعبے قرار

اسلام آباد(اے پی پی)سی پیک فیز ٹو کا باضابطہ آغاز، زراعت، صنعت، آئی ٹی اور عوامی روابط کلیدی شعبے قرار،نجی شعبے کا کردار مضبوط، نوجوانوں کی ہنرمندی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،احسن اقبال،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے (فیز ٹو) کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے، جس میں زراعت، صنعت، اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور عوامی روابط جیسے کلیدی شعبوں کو شامل کیا گیا ہے، اس مرحلے میں نجی شعبے کے کردار کو مزید موثر بنانے اور نوجوانوں کی ہنرمندی میں اضافہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔14ویں جے سی سی اجلاس کے بعد سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ پاکستان میں قائم کیے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تمام وزارتیں سی پیک فیز ٹو کے تحت نئے منصوبے تیار کریں۔
اہم خبریں سے مزید