• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن، ش، م ہمیشہ کی طرح متحد، تقسیم کرنیوالے اپنے انجام کو پہنچ گئے، مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی بڑے شہروں سے نکل کر چھوٹے شہروں میں جارہی ہے، پنجاب بھر میں دسمبر تک 1100گرین بسیں دوڑ رہی ہوں گی، مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ن، م، ش کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ن م ش سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ ایسے لوگ ہمیشہ کی طرح انجام کو پہنچیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکپتن میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ مریم نے اگلے سال مزید 400 الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دسمبر تک پہلے فیز میں 1100بسیں چلانے اور ہر گاؤں میں 25 کلومیٹر روڈز کی تعمیر و مرمت اور کسانوں کیلئے ڈی اے پی کھاد پر تاریخی سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے نے ڈپٹی کمشنرز کوالیکٹرک بسوں کیلئے تین ماہ میں بس سٹاپ بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے نئی سیوریج لائن، ڈرینج لائن اور انڈر واٹر سٹوریج ٹینک بنانے کا اعلان کیا۔انہوں نے پینے کے صاف پانی کے لئے دور دراز علاقوں میں واٹر ٹینکرز بھیجنے اورپانی کی قلت کی شکار آبادیوں میں صاف پانی گھر گھر پہچانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چھوٹے بڑے شہروں کے لئے بیوٹی فکیشن پلان کی جلد از جلد تکمیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید