• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میںن لیگ فعال اور منظم ہورہی ہے، عبدالقدیر

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن عبدالقدیر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) فعال اور منظم ہورہی ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی شمولیت سے پارٹی صوبے میں مزید فعال اور منظم ہوگی یہ بات انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں بختیار احمد بلوچ ، ریاض احمد بنگلزئی ، میر احمد جان مینگل ، غلام حیدر بلوچ اور محمد حسن بلوچ کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی عبدالقدیر بلوچ نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید