ملتان (سٹاف رپورٹر)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی سپرے مہم تیزی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد ڈینگی کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس لیے تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنی رہائش گاہوں اور اردگرد کے علاقوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں، پانی جمع نہ ہونے دیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔