• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، افواہوں کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی مندی، 1433 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مختلف افواہوں کی وجہ سے فروخت کا دباو، کاروباری ہفتے کا اختتام بھی مندی پر ہوا،کے ایس ای100انڈیکس میں1433پوائنٹس کی بڑی کمی، ایک لاکھ 64ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی ،63.04فیصدکمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی، سرمایہ کاری مالیت153ارب29کروڑ 7لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم بھی 10.76فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا لیکن مالیاتی اداروں کی خریداری سے جلد ہی صورتحال تبدیل ہو گئی اور انڈیکس 732پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 65ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم دوسرے ہاف میں جغرافیائی صورتحال بارے مختلف افواہوں سے اچانک فروخت کا دباو بڑھ گیا۔

ملک بھر سے سے مزید