کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی میں 28 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی بحالی اور پیور بلاکس اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھ دیامیئر نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو سہانے خواب دکھائے، بڑے بڑے وعدے اور اعلانات کئے مگر کسی وعدے کو وفا نہیں کیا، وعدوں پر تنقید سے بچنے کے لئے وہ خود کراچی چھوڑ کر لاہور چلے گئے، اب ہفتے میں ایک بار آکر شہر کی سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں اور شہریوں کی تکلیف میں اضافہ کرتے ہیں۔ ضلع وسطی کی مختلف یوسیز میں ترقیاتی اسکیموں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگے چالان صرف موٹر سائیکل یا کار مالکان کے لئے نہیں بلکہ بھاری گاڑیوں اور ڈمپرز کے خلاف بھی کئے جائیں گے۔