اسلام آباد (این این آئی)کیس لیس اکانومی کے فروغ کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومتی حکمت عملی سے متعلق تحریری رپورٹ پارلیمان میں پیش کر دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں ڈیجیٹل لین دین کا ہدف 115 ارب روپے رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کیش لیس پاکستان اسٹریٹجی کی منظوری دیدی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل معیشت کے وژن کے ساتھ 4 بڑے اہداف مقرر کیے گئے ہیں ۔