کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے موضوع پر خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ابتدائی تشخیص اور بروقت اسکریننگ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ میں آگاہی اور بروقت تشخیص بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے ہم اپنی کمیونٹی کو خود معائنہ کرنے اور بروقت طبی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے علم اور وسائل فراہم کرتے ہیں، جو علاج کے نتائج کو بہتر بنانے اور زندگی بچانےمیں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔"یہ سیشن انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن نے پبلک ہیلتھ اینڈ ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن (PHHWA) اور کنٹینیوئنگ میڈیکل ایجوکیشن (CME) ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد کیا۔