اسلام آ باد (رانا غلام قادر)ٹی ایل پی کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش کا معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گیا۔پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے کہا کہ ٹی ایل پی کے احتجاج کے باعث س وقت پورے ملک میں راستے بند ہیں ۔ آ ج اجلاس ختم ہو رہا ہے۔ تمام ایم این ایز نے واپس حلقوں میں جانا ہے۔ جناب اسپیکر آپ اس معاملے کا نوٹس لیں۔ سپیکر ایاز صادق نے ریمارکس دیے کہ مجھےتو یہ سمجھ نہیں آتی کہ فلسطین کے لو گ خوش ہیں اس ایگر یمنٹ سے۔مگر کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم خوش نہیں ہیں۔ جو اسٹیک ہولڈرز ہیں وہ خوش ہیں ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں اس مسلےکا کچھ کرتاہوں۔