• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ نمل نے پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جامعہ نمل نےپاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے،ہمیں اپنی اردوزبان پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جمعہ کے روز جامعہ نمل کراچی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم کو جامعہ نمل کراچی پہنچنے پرریکٹر نمل میجر جنرل ریٹائرڈ شاہد محمود کیانی اور ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید ہدایت وارث نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ریکٹر نمل نے وفاقی وزیر کو جامعہ نمل میں جاری کورسز اور دیگر منصبوسے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جامعہ نمل کراچی کے اساتذہ اور طلباء سے مشترکہ طور پر ملاقات کی اور خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید