• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسوس ہوا کہ ریاست کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’ رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان مبشر ہاشمی نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کردار ادا کریں گے؟ جواب میں تجزیہ کار سید محمد علی، ارشاد بھٹی، بینظیر شاہ اور اعزاز سید نے کہا کہ ابھی تک انہوں نے ایسا نہیں کیا اور جو آثار ہیں مستقبل میں بھی ایسی کوئی بات دکھائی نہیں دیتی۔ آج کی پریس کانفرنس پشاور میں ہوئی نہ کہ جی ایچ کیو میں اور محسوس ہوا کہ ریاست کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ تجزیہ کاروں نے واضح کیا کہ کوئی بھی فرد ریاست اور قومی سلامتی سے بالاتر نہیں ہو سکتا اور سب جانتے ہیں کہ کس کی طرف اشارہ ہے۔ آج دہشت گرد ایک ہو گئے ہیں ہم متحد نہیں ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید