راولپنڈی(راحت منیر)زرائع کے مطابق پنجاب بھر میں580رجسٹرڈ شیر ،چیتے وغیرہ نجی تحویل میں ہیں جن میں 104صرف راولپنڈی میں رجسٹرڈ ہیں ،لاہور میں184گھروں میں رکھے ہوئے ہیں۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے شیر پالنے کے شوقین افراد کیلئے ایس او پیز جاری کردئیے ۔شہری علاقوں میں بڑی بلیاںشیر چیتے وغیرہ پالنے پر پابندی لگادی ،کھلی جگہ رکھنے والے افراد کو کم از کم 5سو میٹر جگہ ایک جوڑے کیلئے مختص کرنی ہوگی۔ان ڈورپالنے والوں کو کم از کم 15میٹر جگہ بمعہ 16فٹ اونچی باڑلازم ہوگی۔اضافی پچاس میٹر کھلی جگہ چھوڑنی ہوگی۔ٹائیگرز رکھنے والوں کو تالاب کی سہولت بھی دینی ہوگی۔محفوظ پنجرہ،سی سی ٹی وی کیمرے،چوبیس گھنٹے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنانی ہوگی۔