کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے زیر صدارت مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے انتخابات کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے کارکنان و ہمدردوں کے پرفارمے جمع کرنے اور تنظیمی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں، اور کہا کہ ذمہ داران و کارکنان ٹاؤن و یوسز کی سطح پر فعال رہتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول نے اجلاس میں موجود اراکین اسمبلی کو بھی ہدایات دیں کہ وفاق سے ملنے والے فنڈز کو بروئے کار لاتے ہوئے کراچی و حیدرآباد میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں ۔اس موقع پر مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران کو بھی اپنے اپنے شعبوں میں روز کی بنیاد پر بھر پور فعال رہنے اور تنظیمی سرگرمیوں کو بہتر اورموثر انداز میں تیز کرنے کی ہدایات دیں۔