کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ میں ہندو برادری کیلئے 20اکتوبر کو تعطیل کا اعلان، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ہندو برادری کے تہوار، دیوالی، کے موقع پر 20 اکتوبر پیر کو صوبے بھر میں ہندو برادری کے لئے تعطیل کا اعلان کر دیا ہے،اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اکتوبر بروز پیر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں ہندو برادری کے افراد کے لئے تعطیل ہو گی ۔