• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FJMU میں بریسٹ کینسر اسکریننگ کا آغاز

لاہور ( جنرل رپورٹر ) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی/سر گنگا رام ہسپتال میں بریسٹ کینسر اسکریننگ کا آغاز کر دیا گیاجہاں مریضوں کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ میموگرافی روم، سی ٹی سکین روم سمیت مختلف سیکشنز دستیاب ہوں گے جبکہ سینٹر میں ، ایڈوانسڈ ریڈیولوجی اور پیتھالوجی کی سہولیات کا جدید طریقہ بھی میسر ہو گا یہ بات بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا آغاز کے موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بتائی گنگا رام ہسپتال میں شعبہ ریڈیالوجی کے زیر اہتمام پروفیسر ماہ جبین مسعود، ڈاکٹر وردہ اشرف اور ڈاکٹر سمن چوہدری کی سربراہی میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
لاہور سے مزید