• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ میموریل ہسپتال کے زیرِ اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی کاسیمینار

لاہور ( جنرل رپورٹر ) فاطمہ میموریل ہسپتال اور کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے زیرِ اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی کاسیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد، جنرل عتیق الرحمٰن آڈیٹوریم میں کیا گیا، جس کے بعد پروفیسرڈاکٹر جاوید شاکر، سربراہ شعبہ سرجری نے استقبالیہ کلمات کہے اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ پروفیسر ڈاکٹرطیّب عباس، پرنسپل نور فاطمہ میموریل سسٹم اسکول آف ہیلتھ سائنسز نے خطاب میں خواتین میں بروقت تشخیص اور آگہی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سرطان سے صحت یاب خواتین محترمہ فاخرہ اور محترمہ حفصہ نے اپنی ہمت افزا کہانیاں بیان کیں۔
لاہور سے مزید