• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہشام الٰہی ظہیر کاحالیہ دہشت گردی پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار

لاہور(خبرنگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر کاحالیہ دہشت گردی پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسز کے افسر اور جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزام سے ارض وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں ۔ ریاست اور حکومت پاکستان کو لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید اور میجر طیب راحت شہید سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا افواج پاکستان اور حکومت پاکستان دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے تمام سیاسی پارٹیاں اپنے نجی اختلافات بھلا کر بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ۔
لاہور سے مزید