لاہور(خبرنگار) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدر اشفاق ورک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث زرعی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، جبکہ کسان شدید معاشی دباو کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی امدادی قیمت پر فوری نظر ثانی کرتے ہوئے اسے کم از کم 4000 روپے فی من مقرر کیا جائے تاکہ کسان کی محنت کا جائز معاوضہ یقینی بنایا جا سکے ۔ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔