• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاثر ہے TTP، پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی، وزیر اطلاعات

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کچھ لوگ قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور یہ تاثر پایا جارہا ہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا عسکری ونگ بنتی جارہی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے محب وطن لوگوں کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں، پاک فوج کی ملک کے لیے قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کو شکست دینے کا فیصلہ کیا گیا اور پاک فوج نے دہشت گردوں کو مات دی، تاہم پریڈ لائن مسجد دھماکے میں شہادتیں فراموش نہیں کی جاسکتیں، فتنہ الخوارج کا دین سے تعلق ہے نہ اسلام سے ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں ہر روز دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے، بانی اور پی ٹی آئی دہشت گردوں کے ہر فورم پر حامی رہے جب کہ خیبرپختونخوا میں کچھ لوگ قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اسمگلنگ، غیر قانونی تجارت، غیر دستاویزی معیشت کو فروغ دیتی ہے، اس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا کاروبار، تیل کی اسمگلنگ، اشیائے خورونوش، اجناس اور منشیات کی اسمگلنگ شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دراصل یہ اسمگلنگ کا ایک نیٹ ورک ہے جس میں دہشت گردوں کا اور خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کا گٹھ جوڑ ہے کیوں کہ اس میں ان کا مالی فائدہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید