• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ؛ ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ سے ایف بی آر کے 2 اہلکارشہید

کوہاٹ(نیوز ایجنسی) کوہاٹ میں ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ سے ایف بی آر کے 2اہلکارشہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ فائرنگ کا واقعہ پولیس تھانہ بلی ٹنگ کی حدودمیں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ایف بی آر کے اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے،نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دو اہلکار محمد نذر اور مقدرعلی موقع پر شہید ہو گئے۔اطلاع ملنے پرپولیس بھاری نفری کیساتھ پہنچ گئی،لاشوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا،محمد نذر کاتعلق ضلع کرک اورمقدرعلی کا خادیزئی کوہاٹ سے ہے، فائرنگ سے ایک اہلکار محفوظ رہا، سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید