• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سُروں کی جنگ جاری، پاکستان آئیڈل کی تازہ قسط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگی

کراچی (جنگ نیوز) میوزک کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان آئیڈل 2025کی ایک اور نئی قسط اتوارکی شب 8بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ شو میں ملک بھر سے آئے با صلاحیت گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ ناظرین کیلئے جوش و خروش سے بھر پور اس قسط میں ججز کے دلچسپ تبصرے اور میوزک کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کے نئے چیلنجز دیکھنے کو ملیں گے۔ یاد رہے کہ پروگرام کے آغاز سے اب تک کئی نوجوان اپنی قسمت آزما چکے ہیں۔ کچھ خوش نصیبوں کو اپنی پرفارمنس کے ذریعے اگلے راؤنڈ میں جانے کا موقع ملا تو کچھ مایوسی کے ساتھ واپس گھر لوٹ گئے۔ پاکستان آئیڈل کا مقابلہ ہر ہفتے سخت ہوتاجارہا ہے۔ شائقین اتوار کو نشر ہونے والی قسط میں نئے سرپرائزز اور دِل موہ لینے والی پروفامنس دیکھنے کے شدت سے منتظر ہیں۔ پاکستان آئیڈل سب سے پہلے ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید