• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا مریم اور بگٹی کو ہم سے مشورہ کرکے لگایا گیا تھا، وقاص اکرم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘میں شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نےکہا ہے کہ کیا مریم کو اور بگٹی کو میں ہم سے مشورہ کرکے لگایا گیاتھا ،سابق سفیر برائے افغانستان منصور احمد خان نے کہا کہ پاک افغانستان تعلقات جس نہج پر پہنچ چکے وہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے،میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر کنٹینرز کا شہر بن گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان نے سہیل آفریدی کو نامزد کردیا ہے تو پھر وہ ہی ہمارے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں ۔وفاق کون ہوتی ہے اس نے کیا مریم کو ہم سے مشورہ کرکے لگایا تھا بگٹی کو کیا ہم سے مشورہ کرکے بلوچستان میں لگایا تھا جو ہم ان سے مشورہ کریں گے ۔ ان کو اب پتہ لگا ہے کہ سہیل آفریدی سہولت کار ہے وہ تو ڈیڑھ سال سے کیبنٹ کا ممبر ہے تو پھر ڈیڑھ سال سے کیوں ان کے منہ بند تھے تب کیوں نہیں اس کو سہولت کار کہا ۔سابق سفیر برائے افغانستان منصور احمد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت طالبان حکومت انڈر پریشر ہے کیونکہ انٹرنیشنل سطح پر ان کو بطور حکومت ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا ہے اور اس وقت پاکستان کے افغانستان کے تعلقات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں وہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر کنٹینرز کا شہر بن گیا ہے اور شہری اپنے گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں جس کی وجہ ہے تحریک لبیک کا لاہور سے اسلام آباد تک کا مارچ راستوں کی بندش کی وجہ سے ایمبولینس بھی پھنسی نظر آئیں اور عوام بھی خوار ہوتے نظر آئے۔
اہم خبریں سے مزید