• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، تمام گواہان کے بیانات مکمل

دادو: ( نامہ نگار جاوید ناریجو) سات سال قبل ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمے میں عدالت میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ زیرِ سماعت کیس میں تمام گواہان کے بیانات مکمل کر لیے گئے۔ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج محمد حسن کلوڑ کی عدالت میں سماعت کے دوران ایم این اے غلام رسول چانڈیو نے گواہی دی، جب کہ زیرِ الزام ایم پی ایز سردار احمد چانڈیو اور برہان خان چانڈیو کے گواہان کے بیانات بھی مکمل ہو گئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ کیس میں پیش رفت کے بعد ام رباب چانڈیو نے شکرانے کا سجدہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سجدہ اس لیے کیا کہ ملزم کے گواہ نے کیس سے ہٹ کر بیان دیا۔ ام رباب چانڈیو کے مطابق سردار چانڈیو کا دعویٰ تھا کہ واقعے کے روز وہ بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں شریک تھے، تاہم گواہ نے عدالت میں بیان دیا کہ اُس روز کوئی جلسہ ہوا ہی نہیں۔
اہم خبریں سے مزید