اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وزارت مذہبی امور نےحج 2026کیلئے خدام الجاج ۔ ناظمین ٍاور حج میڈیکل مشن کے ارکان کا انتخاب نامزدگی کی بجائے میرٹ پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے پبلک سیکٹر ٹیسٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ وزارت مذہبی امور نے پیپرارولز کے مطابق پبلک سیکٹر ٹیسٹنگ ایجنسی کی ہائرنگ کے لیے ٹینڈرطلب کر لئے ہیں۔ان فرموں سے اآفرزیا بڈز 29اکتوبر2025کی صبح ساڑھےدس بجے تک طلب کی گئی ہیں۔ٹیکنکل اور فنا نشل بڈز ای پیڈ کے ذ ریعے طلب کی گئی ہیں۔منتخب فرم امیدواروں کا ٹیسٹ لے گی ۔ فزیکل معائنہ بھی کیا جا ئے گا۔ فرم امیدوراوں کو شارٹ لسٹ کرے گی اور خدام الحجاج/ناظمین برائے حج کے میرٹ پر انتخاب کی ذمہ دار ہو گی۔