• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناتھا خان پل کے بعد رائٹ ٹرن راشد منہاس روڈ فلائی اوور میں بھی سوراخ

کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) ناتھا خان پل میں ہونے والے سوراخ کی مرمت اور اور اسے ابھی ٹریفک کے لئے کھولا نہیں جا سکا کہ قریب ہی واقع شاہراہ فیصل سے راشد منہاس روڈ جانے کے لئے رائٹ ٹرن فلائی اوور پر تین مربع فٹ کا سوراخ ہو گیا ہے اسےمرمت کے لیے کے ایم سی نے ہفتے کی شب بارہ بجے ٹریفک لئے بند کر دیا ہے اس فلائی اوور پر ماضی میں بھی کئی بار سوراخ ہو چکے ہیں کے ایم سی زرائع نے بتایا کہ مرمت کے کام مین آٹھ سے دس دن لگ جائیں گے اس پل کی تعمیر کے ڈی اے نے کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید