• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد(طاہر خلیل)پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز کانفرنس، آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گی، توقع کی جارہی ہے کہ تینوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات مزید مستحکم، علاقائی و عالمی چیلنجز کے مقابلے کیلئے مشترکہ حکمت عملی واضع ہو گی ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 12 سے 14 اکتوبر 2025 تک تیسرے سہ فریقی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ اس موقع پربرادر ممالک کے مابین پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں پائیدار امن، استحکام اور اجتماعی خوشحالی کے فروغ پر غور و خوض کیا جائے گا۔اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے علاوہ گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے اسپیکر نعمان کورتولموش، آذربائیجان کی ملی مجلس کی اسپیکر محترمہ صاحبہ غفارووا اپنے پارلیمانی وفود کے ہمراہ شرکت کریں گے۔سہ فریقی اجلاس تینوں ممالک کے مابین جاری پارلیمانی مکالمے اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے کی کڑی ہے۔ اس سلسلے کا آغاز 2021 میں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے ہوا، جہاں پہلا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمانی تعاون کی بنیاد رکھی گئی۔
اہم خبریں سے مزید