• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرے کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والے نیٹ ورک کا رکن پکڑا گیا

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)عمرے کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والے نیٹ ورک کے رکن کو گرفتار کرلیا گیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے اشتہاری مجرم محمد شریف کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم محمد شریف بین الاقوامی انسانی سمگلنگ گینگ کا سرغنہ ہے،جسےسعودی عرب سے فیصل آباد آمد پر ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا،ملزم کے خلاف انٹرپول کے ذریعے بلیو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا،ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ گینگ کے ملزمان ظہور احمد اور محمد غفور گرفتار ہو چکے ہیں،ملزمان معصوم شہریوں کو مفت عمرہ اور ملازمت کاجھانسہ دے کر سعودی عرب سمگل کرتے تھے،اومتاثرہ خواتین کو سعودی عرب میں بھیک مانگنے پر مجبور کرتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید