• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسین ملک موت و زندگی کی کشمکش میں، خاموشی جرم ہوگی، مشعال ملک

اسلام آباد(آئی این پی )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر جیل میں موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں اور انہیں طبی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ عالمی ادارے، انسانی حقوق کے علمبرداراور میڈیکل تنظیمیں یاسین ملک کے فوری علاج کے لیے کردار ادا کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یاسین ملک کو کچھ ہوا تو پورا خطہ عدم استحکام کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔اپنے ایک وڈیو پیغام میں مشعال ملک نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کے دل کا پرانا والو ناکارہ ہو چکا ہے اور وہ فوری آئی سی یو علاج کے منتظر ہیں مگر بھارتی حکام انہیں علاج کی سہولت نہیں دے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے میٹلک ہارٹ والو جو 1990 میں لگایا گیا تھا اب مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے، خوراک میں زہر ملانے کی اطلاعات ہیں اور سب کچھ اس جانب اشارہ کر رہا ہے کہ اگر دنیا نے خاموشی اختیار کی تو بہت دیر ہو جائے گی۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک شخص کی نہیں بلکہ انسانیت اور انصاف کی جنگ ہے، عالمی ادارے، انسانی حقوق کے علمبرداراور میڈیکل تنظیمیں یاسین ملک کے فوری علاج کے لیے کردار ادا کریں۔
اہم خبریں سے مزید