کراچی (جنگ نیوز) پنجابی شاعر بابا نجمی نے کہا ہے کہ بھارت میں میری شاعری کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں گاڑیاں صاف کرتا تھا۔ مجھے زندگی میں کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ ہر بے گھر شاعر ادیب کو پانچ مرلے کا پلاٹ ملنا چاہیئے۔ تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔ میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔ ٭ جیونیوز کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں معروف صحافی تجزیہ کار، ڈرامہ رائٹر اور جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ“ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بھر پور زندگی گزاری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بلاول کو سندھ کا وزیراعلیٰ بننا چاہیئے۔