• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہا ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ مسلسل اسکرین کے استعمال سے بچوں کی توجہ کی صلاحیت، نیند اور ذہنی ارتکاز متاثر ہوتے ہیں، اثر براہِ راست سیکھنے کی رفتار پر پڑتا ہے ،ماہرین نے ڈیجیٹل آلات کےاستعمال میں توازن قائم رکھنے کا مشورہ دے دیا۔یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی ابتدائی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتاہے۔ مطالعے سے پتا چلا کہ جن بچوں نے روزانہ زیادہ وقت اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا ٹی وی اسکرین پر گزارا، ان کی ریاضی اور مطالعے کی کارکردگی دیگر بچوں کے مقابلے میں کم تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل اسکرین کے استعمال سے بچوں کی توجہ کی صلاحیت، نیند کے معمولات اور ذہنی ارتکاز متاثر ہوتے ہیں، جس کا اثر براہِ راست سیکھنے کی رفتار پر پڑتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید