• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ندی میں سونے کے ذرات کی تلاش، عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر/آئی این پی )کراچی کے علاقے ملیر ندی میں کورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات کی ملنے کی افواہ پر سونا تلاش کرنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق کورنگی کاز وے کے قریب عوام کی بڑی تعداد نے گڑھے کھود کر سونے کے ذرات کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔اس حوالے سے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں کورنگی کاز وے کے قریب خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کو مختلف مقامات پر سونے کے ذرات تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ کے آئی اے محمد علی نیازی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے نتیجے میں لوگوں کا ہجوم لگ گیا ،تحقیقات پر پتہ چلا کہ کچرے  میں شامل پیتل  کے کچھ ٹکر ے موجود تھے جسے سوشل میڈیا پر غلط طریقے سے پیش کیا گیا جس سے لوگوں میں غلط فہمی پیدا اور سونا کی تلاش کے لئے شہریوں کو ہجوم امڈ آیا۔
اہم خبریں سے مزید