اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وزارت مذہبی امور نےسرکاری عازمین حج 2026سے کہا ہے کہ اگر عازمین حجاج کی حج درخواست میں کوائف کی درستگی کی ضرورت ہے (سوائے شناختی کارڈ نمبر اور حج پیکج کے ) تو27 اکتوبر تک متعلقہ بینک برانچ سے درستگی کروا لیں۔ آن لائن درخواست گزار یہ سہولت دوسری قسط کے دوران حاصل کر سکیں گے۔