• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز گرین ٹرانسپورٹ ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز گرین ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت کراچی اور حیدرآباد میں 500الیکٹرک بسیں مرحلہ وار متعارف کرائی جائیں گی۔ یہ ایک فلیگ شپ منصوبہ ہوگا، جس کا مقصد شہریوں کو آرام دہ، کم لاگت اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے اس منصوبے سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کے سفر کے معیار میں بہتری ہوگی۔ سینئر وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ منصوبے میں جدید بس ڈپو، چارجنگ اسٹیشنز، خودکار کرایہ وصولی کا نظام اور اسمارٹ مانیٹرنگ سسٹم بھی شامل ہوں گے، کراچی پورٹ سے قیوم آباد تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ بندرگاہ سے بھاری گاڑیوں کیلئے مخصوص راستہ فراہم کرے گا، 16.5 کلومیٹر طویل یہ فریٹ ایکسپریس وے پورٹ کو سینیٹر تاج حیدر انٹرچینج سے جوڑے گا۔ جام شورو اور مٹیاری میں 41 ہزار ہیکٹر رقبے پر دریائی جنگلات لگانے کا منصوبہ ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کے اخراج میں کمی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
اہم خبریں سے مزید