• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھمیال، مبینہ پولیس مقابلہ میں انتہائی مطلوب ڈاکو و کار لفٹر علی شان ماراگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ دھمیال کے علاقہ میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ میں انتہائی مطلوب ڈاکو و کار لفٹر علی شان ماراگیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ دھمیال کے علاقہ میں رات گئے خطرناک ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی،فائرنگ کے دوران انتہائی خطرناک و مطلوب ڈکیت و کار لفٹر ہلاک جبکہ ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو گیا، ہلاک ملزم علی شان ڈکیتی معہ قتل اورگاڑی چوری کے بیسیوں مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا، ہلاک ڈاکو نے 2023میں دوران ڈکیتی فائر نگ کر کے شہری کو قتل بھی کیا تھا، ہلاک ملزم علی شان کو گزشتہ روز مسروقہ کار کی برآمدگی کے لیے لے جاتے ہوئے اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے پولیس حراست سے فرار کروایا تھا، پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید