• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھمیال گاؤں میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ ، خاتون شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) دھمیال گاؤں میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے خاتون کو شدید زخمی کر دیا گیا، تھانہ دھمیال کو زین العابدین نے بتایاکہ عصر کے وقت میری بیوی اجالا طلعت اور میری بھابھی تکریم فاطمہ کی آپس میں گھر کے اندر تلخ کلامی ہوئی جو بھابھی نے میرے سامنے دھمکی دی کہ آج میں اپنے بھائی حسان ظفر راجہ کو فون کرکے بلاتی ہوں جو آج آپ کا بندوبست کرے گا، حسان ظفر راجہ گھر میں داخل ہوا اور آتے ہی اپنی ڈب سے پسٹل نکال کرسیدھے 3فائر کر کے میری بیوی اجالا طلعت پر زخمی کر کے فرار ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید