• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، دکانداروں کانان روٹی سمیت مختلف اشیاء میں خود ساختہ اضافہ

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی )راولپنڈی کینٹ و شہر کے مختلف علاقوں میں تندور مالکان اور جنرل سٹور مالکان نے نان روٹی سمیت مختلف اشیاء میں خود ساختہ اضافے کر دیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنے دفاتروں میں بیٹھ کے سب اوکے کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کینٹ و شہر کے مختلف علاقوں میں تندور مالکان کی جانب سے خمیری پتیری روٹی اور نان روٹی کی قیمتوں میں تندور مالکان نے خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے، پتیری روٹی سمیت خمیری روٹی میں بھی پانچ روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنرل سٹور مالکان نے چینی ،پتی، دالیں اور دیگر اشیاء خورد و نوش پر بھی من پسند اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سےشہریوں اور دکانداروں کے درمیان روزانہ لڑائی جھگڑا معمول بنتا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسسٹنٹ کمشنر پرائس کنٹرول کمیٹی افسران شامل ہیں وہ مسلسل دفاتر تک بیٹھے محدود نظر آتے ہیں۔ کئی ماہ سے شہر و کینٹ کے مختلف علاقوں میں پرائس کے حوالے سے کوئی کاروائی نہیںہوئی ہے جو کہ ضلع انتظامیہ کی بے بسیاور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس سلسلے میں عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افسران کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے عوام کو سستے داموں اور مقرر کردہ نرخوں پر نان روٹی سمیت اشیائے خورد و نوش کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید