• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکہ بندیوں کے باوجود 3 موٹرسائیکل چوری

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں 38مقامات پر کنٹینرز ناکہ بندیوں اور پانچ ہزارپولیس اہلکاروں کی شاہراہوں تعیناتی کے باوجود تین موٹر سائیکل چوری ہو گئے جبکہ تھانہ شمس کالونی میں سٹریٹ کرائم کی واردات بھی ریکارڈ کا حصہ بن گئی، تھانہ آبپارہ، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ لوئی بھیر کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید