• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ روات کے علاقہ میں 19 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں 19سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،پولیس کو شیر محمد نے بتایاکہ ایف ڈبلیواو کاٹھیکیدار ہوں۔رات کو فوادعالم خان میرے بھتیجے وسیم خان کے ہمراہ ہوٹل پرموجود تھا میں اور میرابھائی جواد عالم خان وہاں گئے رات پونے ایک بجے ہم دونوں ہوٹل پہنچے تودیکھاکہ اویس ملک عرف پیر مسلح پسٹل، عباس خان عرف لالہ مسلح پسٹل ،ہادی بٹ اور اشخاص وہاں ہوٹل کے باہر موجود تھے اور میرے بھائی فواد عالم خان اور بھتیجے وسیم خان کے ساتھ گالی گلوچ اور جھگڑا کر رہے تھے۔اویس ملک اور عباس خان نےفوادعالم پر فائرنگ کی جواسے سامنے چھاتی پر لگا،عباس خان نے اپنے پسٹل سے ہماری طرف ہوائی فائرنگ کی جوہم نے بڑی مشکل سے بھاگ کی جان بچائی ،اس دوران ملزمان اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہوگئے ،فواد عالم خان کو ہسپتال لارہے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگیا،وجہ عناد مذکورہ ملزموں کے ساتھ بھائی کاسابقہ لڑائی جھگڑا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید