• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں مختلف وارداتیں، شہری گاڑی 13موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 13 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ صادق آبادمیں 2نامعلوم ملزمان فرید حسین کی کریانہ کی د کان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 37 ہزار روپے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلزکالونی میں ٹماٹر کی ریڑھی لگائے کھڑےاحمد سفیر سے اسلحہ کی نوک پر5ہزار روپے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ ڈھوک پٹھان میں 3موٹرسائیکل سوار بیکری سے گن پوائنٹ پر 12ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے ،ڈی اے وی کالج روڈ پرہاسٹل کے کمرے سے خالد حنیف کے 25ہزار روپے ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں اسماء ریاض کے گھرکی چھت سے پانی والی موٹراور اے سی آؤٹر ،نیوچاکرہ میں محمد عثمان کے گھر سے موٹر و سامان مالیتی5ہزارروپے،کوہستان انکلیومیں تصور عباس کے گھر سے لیپ ٹاپ ،موبائل اور25 ہزار روپے ، نجی سوسائٹی فیز8میں ڈاکٹر نورین خان کے گھرسے 8لاکھ روپے ،طلائی زیورات مالیتی 36 لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید