راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فیض آباد میں چاقوکے وارکرکے نوجوان کوزخمی کردیاگیا، تھانہ صادق آباد کو خالد حسین نے بتایا کہ میرا بیٹا شرجیل نوکری کے سلسلے میں راولپنڈی آیا فیض الاسلام فیض آباد کے قریب گلی میں رہائش کے لیے ہوٹل کاکمرہ تلاش کر رہا تھا علاقہ سے واقف نہ تھا کہ تین نامعلوم نوجوان میرے بیٹے کے پاس آئے اور چاندنی چوک کا راستہ پوچھنے لگے میرے بیٹے نے ان سے کہا کہ مجھے معلوم نہ ہے جس پر وہ تینوں نامعلوم اشخاص طیش میں آگئے اور زخمی کر کے فرار ہوگئے۔